PUJ PHOTO GALLERY

صدر پی یوجے زاہد رفیق بھٹی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے
رائیونڈ یو جے کے وفد کی پی یوجے کے صدر زاہد رفیق بھٹی سے ملاقات
پاکستان کے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری۔ نوائے وقت متاثرین کے ڈوبے ہوے واجبات کی ایک اور قسط 51 لاکھ روپے کے چیک آج ملازمین میں تقسیم کر دیئے گئے۔ نوائے وقت کی مینجمنٹ سے یہ رقم آئی ٹی این ای کے اکاؤنٹ میں منگوا کر متاثرین نوائے وقت کے نام پر چیک چیرمین نے تقسیم کئے۔ چیرمین (آئی ٹی این ای ) امپلیمنٹیشن ٹربیونل فار نیوز پیپرز ایمپلائز شاہد محمود کھوکھر کا تاریخ ساز فیصلہ۔
لاہور( ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا یوم عزم کے موقع پر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔سیاہ پٹیاں باندھ کر اور سیاہ پرچم لہرا کر شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرے کی قیادت پی یوجے کے صدر زاہد رفیق بھٹی اور جنرل سیکرٹری خاور بیگ نے نے کی اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جبکہ پی ایف یوجے کے ممبر ایف ای سی اور سابق صدر پی یوجے قمرالزمان بھٹی ،پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے سیکرٹری خواجہ حسان احمد، ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹس لاہور کے صدر وسیم نیاز اور جنرل سیکرٹری عمران شیخ سینئر صحافی حسنین الرحمن قریشی ،تمثیلہ چشتی ،ذوالفقار علی مہتو ،احسن ضیاء ،پرویز الطاف نے بھی خطاب کی۔ مظاہرین نے 13مئی 1978کو کوڑے کھانے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور جیو نیوز کراچی کے بیورو چیف اور کے یوجے کے صدر فہیم صدیقی اور اسلام آباد سے جیو نیوز کے بیورو چیف مدثر سعید کی برطرفی اور میڈیا آرگنائزیشن میں ورکرز کو تنخواہیں نہ دینے کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے آزادی صحافت کے لئے کوڑے کھانے والے صحافیوں کی جدوجہد کا سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یوجے آزادی صحافت اور صحافیوں کی معاشی آزادی کے تحفظ کی جنگ فرنٹ فٹ پر لڑنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے جیو نیوز سے برطرفی کا شکار 11 صحافیوں کے لئے صدائے احتجاج بلند کرنے پر جیو نیوز کراچی کے بیورو چیف اور کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی اور جیو نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف مدثر سعید کی برطرفی ختم کرنے ،انہیں نوکری پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہیں ادا کرنے کے لئے تمام مالکان کے اشتہارات کی ادائیگی پی آئی ڈی اور ڈی جی پی آر کے ذریعے کرئے تاکہ ورکرز کو تنخواہیں مل سکیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر پی ایف یوجے کےچارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل نہ کیا گیا تو پی ایف یوجے کی کال پر ملک بھر کے صحافی بلوچستان ، سندھ ، پنجاب ، کے پی کے ، کشمیر اور گیلگت بلتستان سے اسلام آباد میں پہنچ کر پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے۔اس موقع پر پی یوجے صدر زاہد رفیق بھٹی نے جیو نیوز، جنگ، نوائے وقت، خبریں ،چینل فائیو، نیوز ون ، مینٹ مرر سمیت تمام میڈیا مالکان کو خبردار کیا کہ وہ ورکرز کو تمام واجبات ادا کریں اور کورونا میں کی گئی کٹوتیاں ختم کریں ۔
احتجاجی مظاہرے میں پی یوجے کے نائب صدور عامر ملک، خاور سندھو، جوائنٹ سیکرٹریز، حسنین اخلاق، ریاض ٹاک ، حسنین ترمذی، عتیق شاہ، رانا ذوالفقار ، کامران ارشد، سعید ورک، خالد منصور،آصف چودھری ،صداقت مغل، ظہور الحق، ناصر رضا، عامر سلامت، محسن رضا،مرتضی علی،جمال احمد، محبوب عالم، تنویر احمد سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خاور بیگ
جنرل سیکرٹری پی یوجے